Home سیاست ہمارے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، صدر عارف علوی

ہمارے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، صدر عارف علوی

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیے، ووٹ کے لیے باہر نکلنے پر خواتین اور نوجوان مبارک باد کے مستحق ہیں۔

سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر خواتین کو جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا۔

انہوں نےمزیدکہا کہ نوجوان بھی بالخصوص داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں پُرامن طریقے سے حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عزم انشاللہ تاریخ رقم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شدید مالی بحران سے نکلنے، مشکل فیصلے کرنے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جو نظر آرہا ہے، ہمیں اس پُرجوش جذبے کا جشن منانا چاہیے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہیے، ہمارے شاندار مستقبل میں میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے کُھل کر بڑی تعداد میں اپنی مرضی کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیے، سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، بے شک اللہ پاکستان پر بہت مہربان ہے۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ آؤ میرے لوگو! اٹھو اور متحد ہو جاؤ، سب کچھ جوڑ کر تعمیر نو کا کام شروع کرو دنیا آپ کی منتظر ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...