Home سیاست جو آئینی ترمیم یہ لانا چاہ رہے ہیں اس کا تو یہ مینڈیٹ ہی نہیں، عمر ایوب

جو آئینی ترمیم یہ لانا چاہ رہے ہیں اس کا تو یہ مینڈیٹ ہی نہیں، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ہماری ہی تجویز پر خصوصی کمیٹی بنی تھی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی اس لیے بنی تاکہ اراکین قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے حقوق پر بات کی جاسکے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جو آئینی ترمیم یہ لانا چاہ رہے ہیں اس کا تو یہ مینڈیٹ ہی نہیں۔ یہ میں نے یہاں کھل کر کہا ہے کہ منٹس میں یہ بات ڈالیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا ہلکا پھلکا دکھایا نہیں کچھ کہ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر صحافی نے پوچھا آپ نے کہا نہیں کہ بتائیں کر کیا کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا ‘نہیں، ہمیں بس ایک بسکٹ اور ایک چائے کا کپ دیا گیا’۔ جس پر صحافی نے سوال کیا، کیا آپ واک آوٹ کر رہے ہیں؟

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کچھ ہے ہی نہیں وہاں، ہم کیا کریں وہاں بیٹھ کر؟ کیا کاغذ کنگھالیں گے؟

انکا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی چیز ہے ہی نہیں بات کرنے کو، ہم ان سے کیا بات کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...