Home sticky post 4 نو مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا،خواجہ آصف

نو مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیصلے میں تاخیر نے ملزموں اور انکے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔ 9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔
فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو سزائیں سنانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج سانحہ 9مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے میں تاخیر نے ملزموں اور انکے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، جس سے شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے، قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔ جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے، قانون جب تک ا ن پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوتا۔ ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...