Home sticky post نومئی کے واقعات میں ملوث افرادکوقانون کے مطابق سزائیں ہوئیں،عطاءاللہ تارڑ

نومئی کے واقعات میں ملوث افرادکوقانون کے مطابق سزائیں ہوئیں،عطاءاللہ تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کوفسادبرپاکیا۔نومئی کے واقعات میں کون ملوث ہے سب کوپتہ ہے۔ نومئی کوشہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اورسرکاری املاک کو نذرآتش کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردارایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نومئی کے واقعات میں ملوث افرادکے خلاف ناقابل تردیدشواہدموجودہیں۔نومئی کے واقعات میں ملوث افرادکوقانون کے مطابق سزائیں ہوئیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ زائرین کے لیے عارضی طور پر زمینی سفر کی پابندی عائد کی ہے ۔سکیورٹی کے جامع اقدامات کے بعد یہ پابندی اٹھا لی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لیے اضافی پروازوں کا انتظام کیا ہے ۔

رکن قومی اسمبلی میاں اظہر مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اراکین نے کہا کہ میاں اظہرنے لاہورکی سیاست میں اہم کرداراداکیا۔ان کی وفات سے سیاسی خلا پیداہوگیاہے۔میاں اظہر مرحوم نے جمہوریت کے فروغ اور اصولوں کی سیاست کے حوالے سے جو کردار ادا کیا ہے اسے پارلیمانی تاریخ میں ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

نومنتخب رکن قومی اسمبلی ارم عامر نے حلف اٹھایا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو منتخب رکن سے حلف لیا۔ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں ، شہریوں اور قدرتی آفات و حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

بعدازاں قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...