Home سیاست جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں ان کی حیثیت”دلہن اک رات کی“ سے زیاد ہ نہیں ہے،شیخ رشید

جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں ان کی حیثیت”دلہن اک رات کی“ سے زیاد ہ نہیں ہے،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم جناح ہاوٴس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گاجبکہ جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں اْن کی حیثیت”دلہن اک رات کی“ سے زیاد ہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا اور فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے یا جون میں جس میں چت یا پٹ ہو کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں، آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آکر رہے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم جناح ہاوٴس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا، موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا۔

انہوں نے کہا جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں اْن کی حیثیت دْلہن اک رات کی سے زیادہنہیں ہے، دو تین ماہ سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی لیکن بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا، نسلی اور اصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ معاشی حالات خوف ناک ہوگئے ہیں، اسمبلی میں جانے اور نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...