Home نیوز پاکستان بنوں میں آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید ودیگر اہلکار سپرد خاک

بنوں میں آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید ودیگر اہلکار سپرد خاک

Share
Share

راولپنڈی:ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید (عمر 31 سال، ساکن ضلع سدھنوتی، آزاد کشمیر) ، نائیک آزاد اللہ شہید ( عمر 36 سال، ساکن ضلع کرک ) اور لانس نائیک غضنفر عباس ( عمر 35 سال، ساکن ضلع لیہ) آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور شریک ہوئے ۔

شہداء کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لوحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں۔

Share
Related Articles

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین

لاہور:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے...

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...