Home سیاست عوام سے ووٹ مانگنے جانے والوں کو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید

عوام سے ووٹ مانگنے جانے والوں کو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں، میری کیا اوقات میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں، عوام میں جذبہ نہیں ہے، بھوک، ننگ اور مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گھروں کے باہر بجلی بل لٹکائے ہوئے ہیں، عوام نے آٹے کا تھیلا اور بچوں کی فیس بھی گھر کے باہر لٹکائی ہوئی ہے، غریبوں کے حالات زندگی ان کی بس سے باہر ہوگئے ہیں، میں سکول دور سے الیکشن لڑتا آرہا ہوں، الیکشن میں جو جذبہ ہوتا ہے وہ عوام میں نہیں ہے۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ میں 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، میرا اتحاد اللہ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کہ اچھی خبر یہ ہے آج میری آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے، 30 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پتا چلے گا کتنے کیسز ہیں، مجھ پر ٹوٹل 68 کیسز بنے ہیں، اللہ مجھے کامیابی دے گا، مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...