Home Uncategorized تھریڈز کی جانب سے نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز

تھریڈز کی جانب سے نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ میٹا مارک زکربرگ نے اپنے تھریڈز اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں نئے ٹیگنگ فیچر کی آزمائش کے متعلق آگاہ کیا۔

یہ فیچر دیکھنے میں تو ہیش ٹیگ کی طرح ہے لیکن حقیقتاً ویسے کام نہیں کرتا، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ٹیگنگ کے لیے ہیش ٹیگ کا استعمال تو کیا جائے گا لیکن لفظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہونے کے بجائے ہائپر لنک ہوئے نیلے ٹیکسٹ کے طور پر ظاہر ہوگا۔

تھریڈز کے اس نئے ٹیگنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی پوسٹ میں ایک وقت میں ایک ہی ٹاپک شامل کیا جاسکے گا جس کا مقصد بہتر ریچ کے لیے لوگوں کو سپیم سے روکنا ہے۔

میٹا کے مطابق کمپنی اس فیچر پر وقت کے ساتھ کام جاری رکھے گی اس لیے یہ پہلا ورژن فیچر کی حتمی شکل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چند دن قبل بھی تھریڈز کی جانب سے پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روکنے کیلئے سیٹنگز میں تبدیلی کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...