بنگلورو:بھارت میں ایچ ایم پی وائرس کے تین کیس سامنے آگئے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست بنگلورو میں ایچ ایم پی وائرس کے 2 اور گجرات میں ایک کیس سامنے آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایچ ایم پی وائرس سے متاثرہ تینوں کیس چھوٹے بچوں کے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایچ ایم پی وائرس سے متاثرہ بچے زیر علاج ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔