Home تازہ ترین ڈی چوک سے گرفتار تین کم عمر بچوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ڈی چوک سے گرفتار تین کم عمر بچوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار تین کم عمر بچوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک سے گرفتار کیے گئے 3 کم عمر بچوں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار 14 سالہ بچے سیام کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچہ 21 اکتوبر کو اپنی والدہ کے ساتھ افغانستان سے علاج کروانے اسلام آباد آیا۔ شہزاد ٹاوٴن سے بچے کو گھر سے اٹھا کر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا۔ بچہ واپس افغانستان جائے گا۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ریکارڈ کب تک آئے گا۔ دوسری درخواستیں بھی لگی ہیں۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس ریکارڈ لے کر پہنچ جائے گی۔ عدالت نے 14 سالہ بچہ کی 10 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنیکا حکم دیا۔

ڈی چوک سے گرفتارمزید 2 کم عمر بچوں کی درخواست ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں۔ بچوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سمندر خان 16 اور شہزاد خان 17 سال کا ہے۔ دونوں بچوں کو گھر سے اٹھا کر پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ ڈال دیا۔

عدالت نے 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا۔

Share
Related Articles

آج 5 منٹ کے ڈیڑھ کروڑ لینے والی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی فلم میں کیا ہوا تھا ؟

ممبئی:کیا آپ کو معلوم ہے 5 منٹ کی پرفارمنس کے ڈیڑھ کروڑ...

پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا اجرا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ...

لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل...

ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر لی

اوٹاوا:کینیڈا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں...