Home کھیل قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی مل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی مل گیا

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرز حارث رؤف، زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے جس میں گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ زمان خان کو یہ این او سی چار میچوں کے لیے ہے، یہ تمام میچز 7 سے 28 دسمبر کے درمیان ہونے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...