Home sticky post 6 تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Share
Share

راولپنڈی:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سوا تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہوجاتی اور بانی پی ٹی آئی بھی ایک ماہ قید تنہائی میں نہ رہتے۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ کے بعد اب یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں اپنا مدعا رکھا ہے، 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کو کے پی میں ضم کر دیا گیا تھا باوجود اس کے قبائلی اضلاع کو ان کا شیئر نہیں دیا جا رہا، میٹنگ میں کہا کہ یہ غیر آئینی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اصولی طور پر شرکاء اس بات پر متفق ہوگئے ہیں اور فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ بدھ تک سب کمیٹی بنے گی، 8 جنوری تک اپنی سفارشات رکھیں گے، این ایف سی کی آئندہ میٹنگ جنوری میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوا ہے، بدقسمتی سے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا اب یقین دہانی کرائی گئی کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی ہمارے دل میں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کے پی حکومت نہیں وہ کررہے ہیں جنھوں نے اس جرائم پیشہ افغانی کے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی منظور کروائے، پہلے گڈ طالبان اور بیڈ طالبان تھے اب گڈ افغانی اور بیڈ افغانی ہیں، جو جرائم پیشہ ہیں ان کو پارلیمنٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا عمران خان سے ملنے اڈیالہ آئے وزیراعلیٰ کے پی آج بھی بغیر ملے واپس لوٹ گئے، انہیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سات دسمبر کو پشاور میں جلسہ کررہے ہیں اس میں اگلا لائحہ عمل دیں گے، ہم عدالتی حکم کے مطابق یہاں آتے ہیں، منگل کو بانی کی بہنوں اور جمعرات کو سیاسی لوگوں کی ملاقات ہوتی ہے، منگل کو بھی ہم پھر آئیں گے بانی کی فیملی کی ملاقات کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نویں بار ملاقات کیلئے آئے ہیں لیکن ان کی ملاقات نہیں دی گئی، ہم یہ ساری چیزیں آن ریکارڈ لانا چاہتے ہیں، ہم کسی سے رابطے میں نہیں ہم بانی کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں، وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں وہ ملاقات نہیں کراسکتے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...