Home sticky post 3 آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل کو ہونے والے کوالیفائر میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شائقین پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ای ٹکٹس خرید سکتے ہیں، جہاں آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ای ٹکٹ رکھنے والے افراد اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اپنے موبائل فون پر ٹکٹ اسکین کروا سکتے ہیں یا پرنٹ شدہ کاپی بھی ساتھ لا سکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے تمام انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں فزیکل ٹکٹس نیشنل اسٹیڈیم کے بالمقابل چائنا گراؤنڈ میں قائم نجی کوریئر آفس سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کوالیفائر میچ کے لیے ای ٹکٹس کی فروخت آج رات سے شروع ہوگی، جبکہ لاہور میں 29 اپریل اور یکم مئی کو ہونے والے ایلیمنیٹرز کی ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...