Home نیوز پاکستان لاہور میں اسلحے کی نمائش پر ٹک ٹاک اسٹار گرفتار

لاہور میں اسلحے کی نمائش پر ٹک ٹاک اسٹار گرفتار

Share
Share

لاہور: پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے پر ابھرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار شاہزیب کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ پولیس نے چوکی فردوس مارکیٹ میں کارروائی کی اور سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم شاہزیب کو گرفتار کرلیا۔

احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ ملزم شاہزیب نے اسلحے کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی اور ملزم شاہزیب کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے انچارج چوکی کامران ورک اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی تشہیر، نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...