Home sticky post 5 ٹک ٹاک کی مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لئے ہدایات جاری

ٹک ٹاک کی مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لئے ہدایات جاری

Share
Share

اسلام آباد:ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے، یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لئے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لئے تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ٹِک ٹاک پر جب صارفین سیلاب سے متعلق معلومات تلاش کریں گے تو اُنہیں ایک بینر نمایاں طور پر نظر آئے گا جو معتبر ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دے گا۔ یہ گائیڈ صارفین کو براہِ راست نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تک رسائی دیتی ہے جہاں سے پاکستان میں قدرتی آفات سے متعلق تصدیق شدہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس گائیڈ میں ٹِک ٹاک کے سیفٹی سینٹر پردستیاب وسائل کا بھی لنک شامل ہے اور اسی کے ساتھ ٹِک ٹاک کے ”ٹریجک ایونٹ سپورٹ“ گائیڈ کا براہِ راست لنک بھی فراہم کیا گیا ہےجو پریشان کن واقعات سے متاثرہ افراد کے لئے عملی مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹِک ٹاک کی گائیڈ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ ”سانحہ“ کس قسم کے واقعات کو کہا جاتا ہے جن میں قدرتی آفات سے لے کر ذاتی نقصانات تک شامل ہیں۔ یہ گائیڈ صارفین کو ذہنی صحت کی معاونت حاصل کرنے کے طریقوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے اور ایسے واقعات سے متعلق کانٹنٹ کو ذمہ داری سے شیئر کرنے یا رپورٹ کرنے کے اُصول بھی بتاتی ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کے سربراہ فہد محمد خان نیازی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بحران کے موقع پر بروقت اور درست معلومات تک رسائی انتہائی اہم ہوتی ہے،ہم ان اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے جو براہِ راست آفات سے نمٹنے کے عمل سے وابستہ ہیں اور اُن وسائل کو اپنی کمیونٹی کے لئے زیادہ نمایاں بنا کر باخبر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گائیڈ کو ٹِک ٹاک کے وسیع تر اہداف کی بنیاد پر متعارف کرایا گیا ہے جن میں معتبر معلومات کو فروغ دینا اور اپنی کمیونٹی کے لئے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول تخلیق کرنا شامل ہے۔ ان ٹولز کو براہِ راست صارف کے تجربے میں شامل کر کے ٹِک ٹاک اپنی کمیونٹی کو بامعنی معاونت اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے جہاں لوگ باخبر رہ سکیں، اپنی فلاح و بہبود کا خیال رکھ سکیں اور اہم لمحات میں ذمہ داری سے مشغول ہو سکیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...