Home sticky post ٹی ایل پی پر پابندی ،مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع

ٹی ایل پی پر پابندی ،مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع

Share
Share

لاہور:مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی کے تمام اہل کاروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔ یہ اسکریننگ جاتی عمرہ سے وزیراعلیٰ آفس تک تمام اہل کاروں کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی اسکریننگ کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

اسکریننگ میں تمام اسٹاف کو چیک کیا جا رہا ہے کہ ان کا کالعدم مذہبی جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی عمرہ اور سی ایم آفس کی سکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکریننگ اور چیکنگ کا عمل مذہبی جماعت کے خلاف حالیہ آپریشن کے بعد کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...