Home نیوز پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہوگا،جلیل عباس جیلانی

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہوگا،جلیل عباس جیلانی

Share
Share

لندن: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہوگا۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے 10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق لندن میں ایک اجلاس کی صدارت کی، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی پروگرام کے تجربات سے استفادہ کرنا ہو گا۔

اجلاس کے شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کا شکار ہیں، اُنہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کی اقوام سے اجتماعی جدوجہد کی اپیل کی۔

Share
Related Articles

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

کراچی :پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے...

خواتین آخری افطار کرتے ہی اپنے عید لُک کو فائنل کرنے کیلئے تیار

عید میں بس ایک دن باقی ہے۔ مرد، خواتین، بچے سب ہی...

پی ایس ایل کی “انفینیٹی” ٹرافی لاہور پہنچ گئی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی “انفینیٹی” ٹرافی مختلف شہروں کا...