Home Uncategorized انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کیلئے طالبان اپنی پالیسیاں واپس لیں، امریکا

انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کیلئے طالبان اپنی پالیسیاں واپس لیں، امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا طالبا ن پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کیلئے اپنی پالیسیاں واپس لیں۔

امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ملاقات ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق امریکا نے اقتصادی استحکام کے مسائل کے حوالے سے جلد تکنیکی بات چیت کے آغاز کا اظہار کیا جبکہ افغان سر زمین کو امریکا اور اتحادیوں پر حملہ کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عزم کا بھی نوٹس لیا گیا۔

دونوں فریقین نے سکیورٹی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے طالبان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، زیر حراست امریکی شہریوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کیلئے طالبان پر دباؤ ڈالا گیا جبکہ امریکی وفد کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں کے حوالے سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں امریکی حکام نے افغان عوام کی حمایت میں اعتماد سازی کیلئے مختلف امور کی نشاندہی کی، امریکی وفد نے انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی ضرورت پر زور دیا۔

علاوہ ازیں امریکی وفد نے افغان مرکزی بینک اور افغان وزارت خزانہ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...