Home نیوز پاکستان ‎ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

‎ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔ مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے ہیں۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں جس کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کی۔

عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی۔

اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عیدالفطرخوشیاں بانٹنے، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی کا دن ہے، دعا ہے کہ یہ دن سب کیلئے برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں، ناداروں، یتیموں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر پوری پاکستانی قوم غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے، عید اپنے کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کانام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر معاشی طور پر کمزورلوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

وزیراعظم نے عید کے موقع پر شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور نہتے فلسطینیوں اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاوٴں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے، اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔

Share
Related Articles

تحریک انصاف کے 2 مطالبات مانے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے،شوکت یوسفزئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے واضح کیا ہے...

بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو کروڑوں روپے فیس کون ادا کرتا ہے؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے بانی پی...

صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے...

اعداد و شمار دیکھ لیں مہنگائی کہاں ہے،یہاں سب اچھا بتایا جا رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ...