Home سیاست آج لوگوں نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھا، عنقریب قوم باران رحمت دیکھے گی،رہنما پی ٹی آئی

آج لوگوں نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھا، عنقریب قوم باران رحمت دیکھے گی،رہنما پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج لوگوں نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھا، عنقریب قوم باران رحمت دیکھے گی، انشااللہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ناحق اور بےبنیاد کیس کا خاتمہ ہوا ہے، اس کیس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے 10 ماہ جیل میں گزارے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام اور اعتماد کیا، عدلیہ سے آج بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہوگا، یہ سارے انتقام پر مبنی سیاسی کیس انشااللہ ختم ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ، انصاف کا تازہ جھونکا ہمیں ملا ہے، امید ہے مخصوص نشستوں میں بھی ہمیں انصاف ملے گا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت مایوس کن دن دیکھے ہیں اور مایوسی دیکھی ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اللہ نے سرخرو کیا ہے، یہ سیاسی بنیادوں پر بنائے ہوئے کیسز تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...