Home سیاست آج دھرنا ایک بڑے جلسہ مارچ میں تبدیل ہوگا،حافظ نعیم الرحمان

آج دھرنا ایک بڑے جلسہ مارچ میں تبدیل ہوگا،حافظ نعیم الرحمان

Share
Share

راولپنڈی : امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا پرامن دھرنا ہے پاکستان مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،آج یہ دھرنا ایک بڑے جلسہ مارچ میں تبدیل ہوگا، 2ہفتے مکمل ہونے پر ہم ایک زبردست جلسہ کریں گے۔ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے،اپنا حق چاہتے ہیں جو ہر صورت لے کر رہیں گے۔

راولپنڈی میں دھرنے کے 14ویں روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے بعد تنخواہ کی حیثیت اب رہ کیا گئی ہے؟، آٹا،چینی ،دال ،سٹیشنری اور ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے، مڈل کلاس اور سفید پوش لوگ کہاں جائیں گے؟ کیا لوگ ڈاکو بن جائیں،نوجوانوں کو اس کام پر نہ لگاوٴ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو کھلی چھوٹ،عدالتی اختیارات دے دیئے گئے ہیں، یکسپورٹر کہتا ہے ہم ٹیکس دے سکتے ہیں، ایکسپورٹر چاہتے ہیں ڈائریکٹ ٹیکس لے لیں ،ایف بی آر کا دھندا شامل نہ ہو، آپ کرپشن کی جانب کیوں دھکیلنا چاہتے ہیں؟

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے 25ہزار ملازمین ہیں، ایف بی آر میں 1299ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی، جو پیسے ٹیکس میں شامل ہونے تھے وہ رشوت لیکر چھوڑ دیا گیا،ہم ایف بی آر کے اتنے ملازمین کو پالیں یا کرپشن کو بھگتیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایف بی آر سے ہمیں 1300ارب روپے بچا کردیا جائے، پاکستان میں گئے گزرے حالات میں بھی صلاحیت موجود ہے، ایک محکمے کی کرپشن کم ہوتو بجلی کے بل بہت زیادہ کم ہوسکتے ہیں، یہ جال پورے پاکستان کو برباد کررہا ہے، حافظ نعیم الرحمان جو محکمہ اٹھا کر دیکھ لیں میں کرپشن نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا پرامن دھرنا ہے ہم نے اب تک حالات کو پوری طرح کنٹرول میں رکھا ہے، پاکستان مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،آج یہ دھرنا ایک بڑے جلسہ مارچ میں تبدیل ہوگا، 2ہفتے مکمل ہونے پر ہم ایک زبردست جلسہ کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی دھرنے میں شریک ہوکر پرامن سیاسی جدوجہد کو فروغ دیں، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے،اپنا حق چاہتے ہیں جو ہر صورت لے کر رہیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...