Home نیوز پاکستان ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارش، 6 افراد جاں بحق

ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارش، 6 افراد جاں بحق

Share
Share

لاہور/اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی ، میانوالی میں مسجد کی دیوار گرنے سمیت مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد ،راولپنڈی ،پشاور، میانوالی ،بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا ، ملتان ،ڈیرہ اسماعیل خان ،عیسیٰ خیل، پاکپتن، بہالنگر، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، ساہیوال، میاں چنوں، اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

میاںوالی کے علاقے چکڑالہ میں طوفانی بارش سے مسجد کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 معصوم بچےجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق بچے مسجد میں قرآن پاک کا درس لینے گئے ھوئے تھے کہ حادثہ پیش آیا ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔

جھنگ طوفانی آندھی کے باعث چھت گرنے سے نانی اور نواسہ جاں بحق ہوگئے، دونوں کہیں جارہے تھے کہ آندھی کے باعث کچی چھت تلے بیٹھ گئے ، چھت آندھی کے باعث گر گئی اور دونوں ملبے تک دب کر جاں بحق ہوگئے ۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...