Home سیاست توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی نقول فراہم کیے بغیر سماعت ملتوی

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی نقول فراہم کیے بغیر سماعت ملتوی

Share
Share

راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر ٹیم عدالت پیش ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

فریقین نے عدالت میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے، بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

سماعت کے دوران ملزمان کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...