Home سیاست توشہ خانہ 2 کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری ،پیش کرنے کا حکم

توشہ خانہ 2 کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری ،پیش کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا عدالت نے 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس 16 ستمبر کو اسپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت سینٹرل جج امجد اقبال کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے کی۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا میں کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں جج ہمایوں دلاور نے کہا میں آپ کا کیس سننا ہی نہیں چاہتا یہ اسپیشل جج سینٹرل عدالت ون کا کیس ہے وہی سنیں گے اس لیے کیس 16 ستمبر کے لیے مقرر کر رہا ہوں۔

سلمان صفدر بولے کہ مجھے اچھا لگتا کہ آپ میری گزارشات سن لیتے ایک ہی طرح کا توشہ خانہ کیس ہے مجھے ڈائریکشن بتانے کی اجازت دی جائے عدالت نے ریمارکس دیے آپ فی الحال کوئی دلائل نہ دیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...