Home sticky post توشہ خانہ ٹو کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی کیس دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا

توشہ خانہ ٹو کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی کیس دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے سامنے پیش ہو ئے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سْن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی، عِدت کیس میں انہی گراوٴنڈز پر کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا، ہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا، میری استدعا ہے عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر تھوڑا سوچ لے۔
بعدازاں جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر مزید ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...