Home sticky post توشہ خانہ ٹو،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

توشہ خانہ ٹو،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں اسپیشل جج سینٹرل ، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

دفتر خارجہ کا برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نسل پرستانہ بیانات پر اظہار تشویش

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ...

سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے...

اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

دبئی:معروف بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگژنڈر نے اسلام قبول...

بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر جھوٹ کا پلندہ کھول دیا

بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر جھوٹ کا پلندہ کھول دیا...