Home سیاست توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز جج ہمایوں دلاور کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے دلائل میں کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت کو پیر تک ملتوی کیا جائے ، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔

وکیلِ الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست میں کوئی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ ٹرائل چل رہا ہو تو ملزم کو موجود ہونا چاہیے۔ پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ نے طلب کر رکھا ہے۔ ان کی حاضری یقینی بنانے پر بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد پیش ہونے کی ہدایت کی جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ کیس کی فائل میں استثنیٰ کی درخواست کے سوا کچھ نہیں؟آج بھی درخواست استثنیٰ کی حد تک ہے۔ آپ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی سماعت پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔ آپ کی استثنیٰ کی درخواست ہمیشہ منظور کی گئی،جب کہ ایک دفعہ بھی ملزم پیش نہیں ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ پیشی کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...