Home Uncategorized توشہ خانہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

توشہ خانہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کے چار وکلا ہیں، وقت ضائع کیا جارہا ہے۔اس پر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ان کے وکلا کی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں، خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی اور خواجہ حارث کو کل عدالت پیش میں ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...