Home سیاست توشہ خانہ کیس ، چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع

توشہ خانہ کیس ، چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ٹرائل رکوانے کیلئے اپیل دائر کردی۔فوری سماعت کیلئے متفرق درخواست بھی دے دی۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بنچ ون میں پیش ہوئی تو چیف جسٹس نے وکلا سے کہا کہ آپ ماشا اللہ سمجھدار وکلا ہیں۔۔ہر چیز کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔پہلے اپیل دائر کریں پھر دیکھ لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا۔حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی۔۔ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائیں گی۔ہائیکورٹ کو حکم امتناع پرمنظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے۔متفرق درخواست میں کیس یکم اگست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چیف جسٹس پاکستان کی کمرہ عدالت جا پہنچی اور استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس انتہائی اہم معاملہ ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا پہلے اپیل دائر کریں پھر دیکھ لیں گے، آپ ماشاء اللہ سمجھدار وکیل ہیں ہر چیز کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر نمبر لگا دیا۔

Share
Related Articles

پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس...

۔ 26 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف...

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،شیخ وقاص اکرم

پشاور:رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی...