Home سیاست توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

بشریٰ بی بی وکلاء سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا اور نعیم پنجوتھا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں سابق خاتون اول کی گرفتاری مطلوب ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کیلئے ایف آئی اے کو بھیجی ہوئی ہے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ 3 گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں، تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ مذکورہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آگئی؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لئے وقت دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...