Home نیوز پاکستان توشہ خانہ کیس،حکومت نے لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی

توشہ خانہ کیس،حکومت نے لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ قانون بیشک نیا بن جائے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ توشہ خانہ تحائف عوامی ملکیت ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، توشہ خانہ تحائف پر نیا قانون توثیق کے لیے صدرِ پاکستان کے پاس ہے۔

عدالت میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رولز پر نہ جائیں، توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہو چکی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رولز کی بات کریں گے تو سوال اٹھائیں گے کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں، قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ قانون بیشک نیا بن جائے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ توشہ خانہ تحائف عوامی ملکیت ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عوامی ملکیت والے تحائف کی نیلامی میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے، تحائف عوامی ملکیت ہیں تو ممکن نہیں صرف مخصوص افراد ہی خرید سکیں۔

وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی پیروی کرنے یا نہ کرنے پر وقت مانگ لیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاوید نے حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا بھی کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...