Home سیاست توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کے لگوائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ مقدمہ اور تفتیش بد دیانتی پر مبنی ہے۔

درخواست میں موقف دیا گیا کہ استغاثہ نے درخواست گزار کو جیل میں رکھنے کے لیے مقدمہ کھڑا کیا ہے، مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ہی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا تھا۔ بار بار ایک ہی کیس کو مختلف زاویوں سے چلانا آئینی خلاف ورزی ہے لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...