Home سیاست توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔اسپشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہوسکی تھی۔ ڈویژن بنچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...