Home sticky post 2 توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت کا ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت کا ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، عدالت کا ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر شدید اظہار برہمی آئندہ سماعت پر ہر صورت حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔

آج ہونے والی سماعت کے موقع پر وکلا صفائی کی عدم حاضری پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے وکلاء صفائی کو آئندہ سماعت پر انہیں اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

سماعت کے موقع پر ایف ائی اے کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور گواہان عدالت پیش ہوئے جبکہ ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...