Home سیاست توشہ خانہ نیا ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کاضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

توشہ خانہ نیا ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کاضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت کیلئے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کردیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئیں۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس وقت جوڈیشل ہیں، نیب توشہ خانہ کیس میں نیا ریفرنس دائر کر چکا ہے، ہماری درخواستوں کی جلد از جلد سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی جائے۔

عدالتی عملے نے کہا کہ کل درخواستیں مقرر نہیں کی جا سکتیں، نیب کو نوٹس بھی کیا جانا ہے، جس پر خالد یوسف چودھری نے کہا کہ پرسوں درخواستیں جیل میں سماعت کے لئے مقرر کردی جائیں، عدالتی عملے نے کہا کہ پرسوں جیل میں 190 ملین کیس کا ٹرائل ہے، اس دن بھی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہیں کی جا سکتیں۔

بعدازاں عدالت نے نیب توشہ خانہ کیس ٹو کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے نیب کو تمام ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کردی اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں 30 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...