Home Uncategorized سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے، سعودی عرب

سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے، سعودی عرب

Share
Share

ریاض: سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی مختلف سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مختلف سیاحتی ایجنسیوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ویزوں میں حج پرمٹ شامل نہیں تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق کچھ سیاحتی ایجنسیوں نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج سیزن شروع ہونے سے دو ماہ پہلے ہی اپنے صارفین کو مکہ سفر کرنے کی ترغیب دی۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا حج سیزن کے دوران سعودیہ میں 1301 عازمین جاں بحق ہوئے جن میں سے 1071 کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا، سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران 465،000 افراد کا علاج معالجہ کیا گیا جن میں سے 141،000 کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...