Home Uncategorized بھارت میں ٹریفک حادثہ، 15 افراد ہلاک،متعدد زخمی

بھارت میں ٹریفک حادثہ، 15 افراد ہلاک،متعدد زخمی

Share
Share

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرک متعدد گاڑیوں کو کچلتا ہوا ڈھابے میں گھس گیا، حادثے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ممبئی سے 300 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں، کار اور دوسرے ٹرک سے ٹکرایا۔

حادثے میں 15 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمی ہونیوالے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا، ٹرک مدھیا پردیش جارہا تھا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مغربی ریاست مہاراشٹرا میں بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی،بس حادثے میں 25 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...