Home سیاست علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

Share
Share

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار عالم خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

وکیل نے موٴقف اپنایا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر راہداری ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ ہے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...