Home سیاست فوجی عدالتوں میں ٹرائلز،سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

فوجی عدالتوں میں ٹرائلز،سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیاہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کے خلاف دائر درخواستوں کے خلاف دلائل دیئے ہوئے سپریم کورٹ کو چھ یقین دہانیاں کرائی ہیں ۔

حکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تفتیش کے دوران بادی النظر میں زیر حراست ملزمان کے خلاف سزائے موت یا عمر قید کا کوئی الزام نہیں، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تاحال کسی ملزم کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا آغاز نہیں ہوا، اگر کسی ملزم کے خلاف ٹرائل شروع ہوتا ہے تو عدالت کو پیشگی آگاہ کیا جائے گا۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست ملزمان کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ گرفتار ملزمان کے اہلخانہ اور وکلاء ٹیم کو ٹرائل دیکھنے کی اجازت ہوگی،

حکمنامے کے مطابق ٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ فوجی عدالتوں میں ملزمان کے خلاف شواہد عام کریمنل عدالتوں پر لاگو قانون کے مطابق ریکارڈ ہوں گے،اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں میں ان کی وجوہات بھی لکھی جائیں گی۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کے حق کے لیے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کے لیے مہلت طلب کی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ ملزمان کے خلاف شواہد ریکارڈ کرنے اور فیصلوں کی وجوہات کے نکات پر عدالت کو آگاہ کریں گے، کیس کی آئندہ سماعت یکم اگست کو ہوگی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...