استنبول:ترکیہ کے شہر استنبول زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلےکا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔
فلک بوس عمارتیں زلزلے کی شدت کے باعث ہلنے لگیں اور شہری خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے۔
شہریوں نے عمارتوں سے نکل کر کھلے میدانوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پناہ لے رکھی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے لگاتار ایک سے زائد بار محسوس کیے گئے تاہم ترکیہ میں آنے والے زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
حالیہ زلزلے میں چند پرانی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ترکیہ کے شہر استنبول کے علاوہ یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں 16 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔