Home Uncategorized ترکیہ کی میزائل فیکٹری دھماکے سے گونج اٹھی، متعدد افراد زخمی

ترکیہ کی میزائل فیکٹری دھماکے سے گونج اٹھی، متعدد افراد زخمی

Share
Share

انقرہ: ترکیہ کی میزائل فیکٹری میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فیکٹری کے قریبی گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے نواحی علاقے میں واقع میزائل بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوا اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتیں لرز گئیں اورشیشے ٹوٹ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ متعدد لوگ فیکٹری کے تباہ ہونے والے حصے کے ملبے تلے دبے ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فیکٹری کے قریبی گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...