Home نیوز پاکستان ترک اداکار براق ازچویت کراچی پہنچ گئے

ترک اداکار براق ازچویت کراچی پہنچ گئے

Share
Share

کراچی :دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تْرک اداکار براق ازچویت اپنے مداحوں سے ملنے پاکستان پہنچ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ترک اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان روانگی سے متعلق آگاہ کیا۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق ازچویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ براق اوزچیوت کو سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘ کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے، اس سیریز کا پانچواں سیزن 4 اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...