Home Uncategorized ‎متنازعہ ویڈیو بنانے پر برٹش ایئرویز کی دو خواتین ملازمین برطرف

‎متنازعہ ویڈیو بنانے پر برٹش ایئرویز کی دو خواتین ملازمین برطرف

Share
Share

‎لندن :برٹش ایئرویز نے اپنی دو ملازم خواتین کو ایک متنازعہ ویڈیو بنانے کی وجہ سے برطرف کردیا۔

‎ویڈیو کو ایک مسافر نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا تو یہ تیزی سے پھیل گئی اور بڑے پیمانے پر اسے دیکھا گیا جس پر کمپنی کی انتظامیہ نے کارروائی کی اور اس میں ملوث ملازمین کو برطرف کر دیا۔

‎عرب میڈیا کے مطابق “نسل پرستانہ اور جارحانہ” قرار دی جانے والی اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا، ویڈیو میں برٹش ایئرویز کے لیے کام کرنے والے دو فلائٹ اٹینڈنٹ اس میں نظر آئے۔

‎ٹک ٹاک ایپ پر پوسٹ کی گئی ایک ریکارڈنگ میں ہولی والٹن کو لارین برے نے آنکھوں کے ترچھے اشارے کرتے ہوئے فلمایا تھا اور چینی لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا “مجھے شراب دو” جسے لوگ چینی مسافروں کا مذاق سمجھ رہے تھے۔

‎یاد رہے کہ برٹش ایئرویز نے ایسی ویڈیو کو نسل پرستانہ رویہ قرار دیتے ہوئے اپنے تمام ملازمین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ بھی اگر کوئی ملازم اس میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...