Home سیاست تحریک انصاف کے مزید دو رہنماؤں نے راہیں جداکرلیں

تحریک انصاف کے مزید دو رہنماؤں نے راہیں جداکرلیں

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مزید دو رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جداکرلیں ۔ سابق مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں 9مئی کے واقعات نے مجھ جیسے لوگوں کو دھچکا دیامیں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ ایسا ایجنڈا تھا جس کے ساتھ نہ میرے جیسے لوگ کبھی تھے نہ ہو سکتے ہیں۔ یہ تو وہ ایجنڈا ہے جو دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ 9مئی کے واقعات نے مجھ جیسے لوگوں کو دھچکا دیا۔ہم نے اپنے شہدا کی یادگاروں، ایم ایم عالم کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ جس جس شہر میں بھی جلوس نکالے گئے ہدف فوجی تنصیبات تھیں۔ ہماری لیڈرشپ کو انٹراپارٹی انکوائری کرنا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے معاملے پر مجھ پر کسی کا کوئی دباوٴ نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ آج شام پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بڑی تکلیف دی۔ تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست سیاسی لوگوں کی طرح کرنی چاہیے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ہی ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کردیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...