Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشن،4 دہشت ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشن،4 دہشت ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:13 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر تبسم المعروف قادرمان دہشت گرد ساجد المعروف سرکنڈی کے ساتھ، سیکورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مزید دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ۔دہشت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...