Home کھیل انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال انڈر 19 کی آدھی ٹیم صرف 46 کے اسکور پر پولین لوٹ گئی پھر اوتم ماگر اور دیپیش کندل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑ کر پوزیشن بہتر بنائی اوتم ماگر نے 51 رنز بنائے دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 152 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس نے 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سعد بیگ نے 56 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔

فاسٹ بولر محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں، یہ کسی بھی پاکستان کے بولر کی انڈر 19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے، شاہین شاہ آفریدی نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو انڈیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...