Home کھیل انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنائے، آدرش 62 اور کپتان ادے سہارن 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قومی انڈر 19 ٹیم نے 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس 105 اور کپتان سعد بیگ 68 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شاہ زیب خان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قبل ازیں بھارت کی جانب سے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ارشین کلکرنی 24 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے جبکہ رودر پٹیل ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں آدرش سنگھ اور بھارتی کپتان ادے سہارن نے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم آدرش 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مشیر خان 2، ارویلی اویناش 11، مروگن ابھیشیک 4 اور راج لمبانی 7 رنز بنا سکے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں سچن داس نے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...