Home سیاست ‎یو اے ای کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی

‎یو اے ای کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی

Share
Share
  • ابو ظہبی:  متحدہ عرب امارات  نے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی۔

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی، وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی،  وزیرِ اعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دوران ملاقات متحدہ عرب امارات کےصدر نے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وزیرِ اعظم  شبہاز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا.

    متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کو  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ  شریک تھے.

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...