Home sticky post 4 ادت نارائن کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کے ساتھ قربت کی ویڈیوپر تنقیدکی زد میں آگئے

ادت نارائن کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کے ساتھ قربت کی ویڈیوپر تنقیدکی زد میں آگئے

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف گلوکار اْدت نارائن حال ہی میں ایک نئے تنازعے میں گھر گئے ہیں۔

ایک حالیہ کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ ان کی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو میں اُدت نارائن کو ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بھی بوسہ لیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور لوگ مختلف قسم کا ردِعمل دے رہے ہیں۔
کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک شادی شدہ اور بالغ مرد ہونے کے ناتے اُدت نارائن کو اس طرح کا رویہ نہیں دکھانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی شادی شدہ زندگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔

دوسری جانب اُدت نارائن کا کہنا ہے کہ یہ سب محض مداحوں سے محبت کا اظہار تھا اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مداحوں کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...