Home Uncategorized یوکرین کا روس کو کریمیا سے ملانے والے پُل کو حملے میں تباہ کرنے کا اعتراف

یوکرین کا روس کو کریمیا سے ملانے والے پُل کو حملے میں تباہ کرنے کا اعتراف

Share
Share

کیف: یوکرین کی انٹیلی جنس نے روس کو کریمیا سے ملانے والے پُل کو حملے میں تباہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کو کریمیا سے ملانے والے پل کو دھماکے سے اُڑانے کے 7 ماہ بعد یوکرین کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ واسیل مالیوک نے اس حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واسیل مالیوک نے یوکرین کے صحافی دیمیترو کوماروو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ چونکہ یہ پُل ایک لاجسٹک راستہ تھا جسے ہمیں دشمن سے منقطع کرنا تھا، اس لیے ہمیں حملہ کرنا پڑا۔ تاہم انٹیلی جنس کے سربراہ نے آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پُل کی تباہی کے بعد زیادہ تر مبصرین کو طویل عرصے تک حملے کے پیچھے یوکرین کے ملوث ہونے کا شک رہا ہے جبکہ کیف اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتا آیا ہے۔ مالیوک نے دسمبر میں اشارتاً کہا تھا کہ حملے میں ممکن ہے کہ ان کی ایجنسی ملوث ہو۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...